ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ خاتم الانبیاء اینٹی ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے اپنے راڈاروں کی تعداد بڑھادی ہے اور نیا راڈار جو ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہے سارے علاقے میں بے نظیر ہے۔ ادھر رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی بریگيڈیر جنرل سید یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ممالک یہانتک کہ بعض یورپی ممالک امریکی ہتھیاروں کے گوداموں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں ترکی میں امریکی میزائيل شیلڈ کے بارے میں کہا کہ امریکہ ترکی سے ہوتا ہوا یہ میزائيل شیلڈ عراق اور خلیج فارس کے دیگر عرب ملکوں میں نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ برس امریکہ سے تیس ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے تھے اور عرب ملکوں میں امریکہ کے متعدد فوجی اڈے ہیں جن کا سارا خرچ عرب ممالک ہی اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا ھدف صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ .....
/169